ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل، وجہ کیا بنی؟

سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل، وجہ کیا بنی؟
کیپشن: shunail Sethi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیڑنگ ڈیسک) میونسپل کارپوریشن نے کورونا کیسز میں اضافے پر اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ ممبئی میں بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہوچکی ہے، بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کے ممبئی کے اپارٹمنٹ ’پریتھوی‘ میں بھی یہ وائرس حملہ آور ہوا ہے، اپارٹمنٹ میں 5 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور ان چاروں میں ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ کی قسم پائی گئی ہے جس کے بعد اپارٹمنٹ کو سیل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ میونسپل کارپوریشن پراشانت نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکار سنیل شیٹھی بھی اس اپارٹمنٹ کے اے ونگ میں رہائش پذیر ہیں تاہم کورونا کے پانچوں کیسز بی ونگ سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث سنیل شیٹھی کی پوری فیملی محفوظ ہے جب کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی وجہ سے اپارٹمنٹ کو سیل کیا۔

یاد رہے کہ سنیل شیٹھی ایک انڈین اداکار اور پروڈیوسر ہیں، انہوں نے 110 فلموں میں اداکاری کی اور اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں جگہ بنائی، ”بلوان، وقت ہمارا ہے، گوپی کشن، ہم ہیں بے مثال، پہچان،  رگو ویر، ایک تھا راجا، کرشنا، شاسترا، مہرا، بارڈر، بھائی، دل والے، ڈھال، بڑے دل والے، آغاز، آفیسر، آوارا پاگل دیوانا“ سنیل کی فلمیں ہیں۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer