سرکاری گھروں پر قابض ریٹائر افسروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

13 Jul, 2021 | 12:49 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: جی اوآر میں سرکاری گھروں پر قابض ریٹائرافسروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، سپریم کورٹ کی جانب سے ریٹائرافسروں سے گھر خالی کروانے کے حکم کے بعد آپریشن کافیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی اوآر میں سرکاری گھروں پر قابض ریٹائرافسران کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ریٹائرافسروں سے گھر خالی کروانے کے حکم بعد آپریشن کافیصلہ کیا گیا۔ ویلفیئر ونگ نے تمام جی او آرز میں سرکاری گھر خالی کرانے کی فائل چیف سیکرٹری کو بھجوا دی ہے۔ فائل میں ویلفیئر ونگ نے تمام جی او آرز سے ساٹھ گھروں کی نشاندہی کی ہے، جن پر ریٹائرڈ افسران قابض ہیں۔

چیف سیکرٹری سے منظوری کے بعد ان گھروں کو خالی کرانے کے حتمی نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ دوسری جانب ویلفیئر ونگ نے ندیم آبرو ، مہر محمد حیات لک اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید کو جی او آر ون میں گھر دینے کیلئے رجسٹر کر لیا۔ 

حکومت پنجاب نے دو ریٹائرڈ ڈی ایم جی افسران کو جی او آر ون کے گھروں میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی۔ وفاقی سیکرٹری ریٹائرڈ عرفان علی کو جی او آر ون کا گھر مزید چھ ماہ تک رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن ر نسیم نواز کو مزید چھ ماہ تک گھر رکھنے کی اجازت دی ہے۔ حکومت پنجاب نے آؤٹ آف ٹرن بنیاد پر ان دونوں ریٹائرڈ ڈی ایم جی افسروں کو یہ گھر رکھنے کی اجازت دی ہے۔ 

مزیدخبریں