اداکارعامر خان بھارت میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ذمہ دار؟ مگر کیسے؟

13 Jul, 2021 | 09:29 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارتی  رکن  پارلیمنٹ نے ملک کی آبادی بڑھنے کی وجہ بالی ووڈ ہیرو عامر خان کو قرار دیدیا ہے۔

کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا نے کہا ہے کہ عامر خان جیسے لوگ بھارت میں آبادی کے عدم توازن کے ذمہ دار ہیں۔ عامر خان کی پہلی بیوی رینا جن سے ان کے دو بچے ہیں جبکہ ان کی دوسری بیوی کرن راؤ سے ایک بچہ ہے اور اب وہ ان دونوں کو بے فکری سے چھوڑ کر تیسری بیوی کی تلاش شروع کردی ہے۔ کیا بھارت کا دنیا کو اس حوالے سے یہی پیغام ہے؟ بھارت میں آبادی میں عدم توازن کے پیچھے عامر خان جیسے لوگوں کا کردار ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان اور انکی اہلیہ کرن راؤ  کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، عامر خان اور انکی دوسری اہلیہ سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ دونوں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا  تھا کہ  زندگی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی نئے تجربات کئے ، دھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے اور ہمارا رشتہ محض محبت، عزت، اوت اعتبار کی بنیاد پر پروان چڑھا۔ ہم میاں بیوی ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں لیکن بیٹے (آزاد راؤ) کے والدین ہونے کی حیثیت سے ہم ایک خاندان ہیں۔

مزیدخبریں