کوچ عمران خٹک کی سنی گئی

13 Jul, 2020 | 11:29 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) کرونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے پی سی بی لیول ٹوکوچ عمران خٹک کی سنی گئی، سٹی 42 پر خبر چلنے کے بعد پرائیویٹ کمپنی نے رابطہ کرلیا۔

کرونا وائرس کے بعد اکیڈمی اور پرائیویٹ کمپنی کی کوچنگ کی نوکری سے محروم ہو کر ٹیکسی چلانے پر مجبور ہونے والے پی سی بی کے لیول ٹو سرٹیفائیڈ کوچ عمران خٹک کی سنی گئی، سٹی 42 پر خبر چلنے کے بعد پرائیویٹ کمپنی نے عمران خٹک سے رابطہ کرکے اپنی ٹیم کی کوچنگ کی پیش کش کردی ہے۔ ایس اوپیز کے تحت کرکٹ سرگرمیاں شروع ہوتے ہی عمران خٹک پرائیویٹ کمپنی کی کوچنگ سنبھالیں گے۔ کوویڈ کے باعث عمران خٹک کوماڈل ٹاؤن کی اکیڈمی اورایک پرائیویٹ کمپنی کی کوچنگ سے محروم ہونا پڑا تھا،پرائیویٹ کمپنی کے رابطہ کرنے اور کوچنگ پر واپسی کی پیش کش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خٹک کا کہنا تھا کہ میرے لئے آواز اٹھانے پر سٹی 42 کا اور دیگر میڈیا کے دوستوں کا مشکور ہوں ۔

واضح رہے کہ   کرکٹ سرگرمیوں میں طویل تعطل کی وجہ سے لوکل  کرکٹ امپائرز اور اسکوررز مالی مشکلات کا شکار ہونے لگے ہیں،بھرپور  سیزن فارغ گزرنے کے بعد لوکل امپائرز ار اسکوررز نے  پی سی بی اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایس اوپیز کے تحت  کرکٹ سرگرمیاں بحال کی جائیں۔

مزیدخبریں