پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی واپسی کا آغاز ہوگیا

13 Jul, 2020 | 10:33 PM

( حافظ شہباز علی ) پی ایس ایل کے ٹکٹس کی ریفنڈنگ شروع، کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے دس میچز کے ٹکٹس واپس کر رہا ہے، لاہور میں پانچ ٹی سی ایس سنٹرز پر ٹکٹس کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث بند دروازوں میں کروائے گئے پانچ اور پانچ ملتوی کئے جانے والے میچز کے ٹکٹس واپس کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پی ایس ایل کے ٹکٹس کی واپس کا سلسلہ دو مراحل میں مکمل ہو گا۔ ٹکٹس کی واپسی کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا۔

ملک بھر کی 27 ٹی سی ایس برانچز پر صبح 9 سے شام 4 بجے تک ٹکٹس واپس کئے جا سکتے ہیں۔ لاہور میں گلبرگ، ڈیوس روڈ، اچھرہ، ای ایم ای سوسائٹی اور کیولری گراؤنڈ ٹی سی ایس برانچ پر ٹکٹس ری فنڈ کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں