شہر میں بدترین ٹریفک جام

13 Jul, 2020 | 09:07 PM

Arslan Sheikh

(عثمان الیاس ) شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم، سارا دن لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

لاہور میں ٹریفک کے نظام میں بد انتظامی کے باعث سارا دن شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کی مین شاہراہ لبرٹی، مین بلیوارڈ، حفیظ سنٹر کے قریب ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں غلط پارکنگ کی وجہ شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہو گیا۔

شہر لاہور میں فیروز پور روڈ، گڑھی شاہو، آزادی چوک، لاہور مال سمیت دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک نظام کی درستگی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ شہرمیں سفر کرنا آسان ہو سکے۔

ادھر سگیاں پل کی جانب ٹوٹی پھوٹی سڑک شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ہے۔ سڑک پر بڑے بڑے کھڈے پڑنے سے ٹرک، گاڑیاں اور پٹرول ٹینکر پھنس جاتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے۔

ٹرک ڈرائیورز کا کہنا ہے روز کی بناء پر ہمارے ٹرک ان کھڈوں میں پھنس جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔ ڈرائیوز کے مطابق سڑک پر پڑے ان کھڈوں کی وجہ سے ہمارے ٹرکوں کا بھی نقصان ہوتا ہے، یہ حادثات کا موجب بھی ہیں لیکن اس سڑک کی تعمیرومرمت کا کوئی نہیں سوچتا۔ 

مزیدخبریں