بیوپاریوں کیلئے اچھی خبر، اب مویشی منڈیاں ٹیکس فری ہونگی

13 Jul, 2020 | 08:01 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد حسین ) شہر میں مویشی منڈیاں ٹیکس فری، بیوپاریوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹینٹس الاٹ کیے جائینگے۔

تفصیلات کے مطاقب شہر میں بارہ مویشی منڈیاں سجیں گئی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو جگہ سے متعلق آگاہ کردیا۔ مویشی منڈیاں شہر سے دور مضافاتی علاقوں میں لگائی جائیں گی۔ لکھوڈیر، ایل ڈی اے سٹی، کاہنہ، ڈی ایچ اے فیز نائن، گجومتہ، سگیاں پل اور این ایف سی سوسائٹی میں منڈی لگے گی۔

چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کو لانے والے بیوپاریوں سے کسی بھی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ منڈیوں میں ٹینٹیج پنجاب حکومت کی گائیڈ لائن کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے۔ بیوپاریوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر منڈیوں میں جگہ الاٹ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ پہلے ایم سی ایل کیمپ آفس کو اطلاع دینگے۔ کیمپ آفس میں جانوروں کی تعداد سے متعلق بتانا لازمی ہوگا۔

مویشی منڈیوں میں پانی، پبلک ٹوائلٹس، ڈس انفیکشن سپرے، کانگو سپرے اور لائیو و ہیلتھ ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں