ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی پائلٹس کیلئے خوشخبری

پاکستانی پائلٹس کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ملائیشین ائیرلائن سے وابستہ پاکستانی پائلٹس کے لیے اچھی خبر، ملائیشیا میں برسرروزگار پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار، پاکستانی سول ایوی ایشن نے 17 میں سے 16 پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کر دی۔ تصدیق کے حوالے سے سی اے اے کی جانب سے ملائیشین ائیرلائن کو ای میل جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشین ائیرلائن سے وابستہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق ہوگئی، پاکستانی سول ایوی ایشن نے 17 میں سے 16 پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کر دی۔ ملائیشیا کی جانب سے پہلے 14 پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے فہرست دی گئی تھی۔ بعدازاں ملائشین ایوی ایشن کی جانب سے مزید تین پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے درخواست کی گئی تھی۔

ملائیشین ائیر لائن کی درخواست پر پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے پائلٹس کے لائسنس کی جانچ پڑتال کی گئی، پڑتال کے بعد 16 پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کر دی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے 16 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے ملائیشیا کوآگاہ کر دیا گیا۔ پائلٹس لائسنس معاملے پر سی اے اے حکام کی ملائیشین ایوی ایشن سے بذریعہ ای میل خط و کتابت ہوئی، ملائیشین ایوی ایشن کی جانب سے مکمل تعاون پر پاکستانی سی اے اے کا شکریہ ادا کیا گیا، ملائیشین ایوی ایشن کی جانب سے 17پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی درخواست کی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer