بھارتی اداکارہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئیں

13 Jul, 2020 | 04:30 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) بھارتی شوبز انڈسٹری کے لئے یہ سال غم کی علامت ثابت ہورہا، ایک بعد ایک موت نے شوبز اندسٹری سے وابستہ لوگوں کوشدید پریشان کردیا،بھارتی کی مشہور 29 سالہ اداکارہ جان کی بازی ہارگئیں۔

تفصیل کے مطابق سال 2020 نے بھارتی شوبز نگری میں دہشت پھیلادی، گزشتہ چند ماہ سے متعدد شوبز شخصیات بیماری سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے چل بسی ہیں۔پہلے بالی ووڈاداکار عرفان خان کی کینسر کی وجہ سے موت، نوجوان گلوکار و موسیقار واجد علی کی اچانک موت اور 34سالہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے بالی ووڈ فنکاروں،اداکارؤں اور اس سے وابستہ لوگوں کو افسردہ کردیا تھا۔اب ایک اور 29سالہ اداکارہ کی اچانک موت نے سب کو ہلاکررکھ دیا۔

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ و ماڈل 29 سالہ دیویا چوکسے کی موت کی خبر سن کر بھارتی شوبز انڈسڑی کی فضاسوگوار ہے۔ دیویا چوکسے گزشتہ ڈیڑھ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا۔ دیویا چوکسے نے چند ڈراموں سمیت کچھ اشتہارات میں کام کیا تھا، تاہم کیریئر کے عروج سے قبل ہی وہ موذی مرض کا شکار ہوگئیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیر علاج رہیں۔

اداکارہ کے مالی حالات بھی اچھے نہیں تھے،اس حوالے سے انہوں مالی مدد کے لیے دوستوں اور مداحوں سے سوشل میڈیا پر اپیل بھی کی تھی۔ دیویا چوکسے کی دو دن قبل اچانک حالت بگڑ گئی اور انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں پہنچنے پر انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں مداحوں کو بتایا تھا وہ ان کے پیغامات کے جوابات نہیں دیں سکیں گی۔

اداکارہ  دیویا چوکسے کا کہناتھا کہ انہیں کینسر مار دے گا اور مذکورہ پوسٹ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد وہ ہسپتال میں چل بسیں۔اداکارہ نے مداحوں سے آسان موت کے لیے دعا بھی کی تھی اور ساتھ ہی سب کے لیے پیار اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔


 
 

مزیدخبریں