امیتابھ کی صحتیابی پر تنقید، شعیب نے بھارتی صارف کی بولتی بند کردی

13 Jul, 2020 | 03:54 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) بالی ووڈ شہنشاہ  امیتابھ بچن ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کورونا وائرد کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا میں مبتلا ہونے پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور بھارتی صارف کی بولتی بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ شہنشاہ  امیتابھ بچن ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کورونا وائرد کا شکار ہوگئے ہیں،دنیا بھر میں موجود ان کے مداح ان کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں تو پاکستانی فینز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ان کی تندرستی کی دعا کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ کے جیسے ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر ملی تب سے ہی تمام مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

 اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے امیتابھ بچن اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی، ٹویٹ کرتے شعیب اختر کا کہناتھا کہ امیت جی جلد صحتیاب ہوں، آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

  ٹویٹ کرنے کے بعد ایک بھارتی صارف کو ہضم نہ ہوا تو نفرت آمیز جواب دیتے ٹویٹ کیا کہ سرحد پار دہشت گرد رہتے ہیں، ہمیں کوئی بھی جلد صحتیابی والی دعا کے پیغامات نہیں چاہئیں۔

سابق سٹار نے بھارتی ٹوئٹر صارف کو جواب دیا کہ سننے والی اوپر والے کی ذات ہے، کیا پتا کس کی سن لے، آپ کے لیبل کرنے سے کوئی لیبل نہیں ہو جاتا۔ خدا آپ پر رحم فرمائے۔ان کے اس جواب پر کرکٹ شائقین عش عش کراٹھے اورشعیب اختر کی تعریفیں کرنے لگے۔

مزیدخبریں