حکومت نے صوبائی اداروں کو نیا ٹاسک دیدیا

13 Jul, 2020 | 03:20 PM

M .SAJID .KHAN

(علی عباس)پنجاب میں نان ٹیکس ریونیو کے حجم میں اضافے کے ساتھ ہی صوبائی اداروں کو متحرک کردیا گیا۔ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ کے لئے نئے مالی سال میں نیا ہدف دے دیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 35 کروڑ روپے کے پلاٹ فروخت کرنے کا ٹاسک صوبہ بھر میں محکمہ ہاؤسنگ 35 کروڑ روپے کے پلاٹ فروخت کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رواں سال نان ٹیکس ریونیو کے اہداف مکمل نہ ہونے پر حکومت پبجاب نے صوبائی اداروں کو مزید متحرک کرتے ہوئے نئے مالی سال میں نئے اہداف دیئے ہیں ۔جس پر تمام صوبائی ادارے نان ٹیکس کی مد میں صوبائی خزانے کو ریونیو جمع کرکے دیں گے ۔اسی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں 35 کروڑ روپے کے پلاٹ فروخت کرنے کا ٹاسک صوبہ محکمہ ہاوسنگ کو دیا گیا ہے ۔
پچھلے مالی سال مین محکمہ ہاؤسنگ کو پلاٹ کی فروخت پر 41 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ محکمہ ہاؤسنگ صرف 29 کروڑ روپے مالیت کے پلاٹ فروخت کرسکا تھا ۔محکمہ ہاوسنگ کو سیٹلائٹ ٹاون اسکیم سے نان ٹیکس کی مد 12 کروڑ روپے کا ریُونیو جمع کرنے کا ہد ف دیا گیا ہے ۔پچھلے مالی سال میں 12 کروڑ روپے کا ریونیو سیٹلائٹ ٹاؤن سکیم سے حاصل کیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے لیے پیش کئے گئے بجٹ2020-21 میں کورونا کے بعد خدمات کی فراہمی پر عائد سیلز ٹیکس میں خصوصی رعایت دی جائے گی، بورڈ آف ریونیو ہر طرح کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت مہیا کرے گا۔اس حوالے سے وزیر خزانہ پنجاب جواں ہاشم بخت کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں کورونا کے دوران ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات، بورڈ آف ریونیو کی استعداد کار میں اضافے کی تجاویز بھی زیر بحث لائی گئیں۔

صوبائی وزیر نے سیکرٹری فنانس کو ہدایت کی کہ ٹیکس محکموں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لائی جائیں۔

مزیدخبریں