جنید ریاض :فنڈزکی عدم فراہمی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسابقہ دور حکومت میں سکولوں میں شروع کیا گیا ٹیکنیکل ایجوکیشن کا منصوبہ روک دیا،منصوبہ ٹھپ ہونےسےٹیکنیکل لیبز میں موجود کروڑوں روپے کا سامان خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسابقہ دور حکومت کےمنصوبے روک دیئے،صوبہ بھر کے گیارہ سو سکولوں میں ٹیکنکل ایجوکیشن کا منصوبہ بھی بند کر دیا گیا،جس سےسکولوں میں فنی تعلیم کے فروغ کا منصوبہ بھی ٹھپ ہوگی،ضلع لاہورکے59 سکولوں میں فنی تعلیم کا آغاز کیا گیا تھا، فنی تعلیم کے حوالےسے ہواوے کمپنی نے پانچ ٹرکوں پر سامان فراہم کیا، وزیر آباد سے بھی ایک ٹرک کھیلوں کا سامان دیا گیا،سکولوں نے نان سیلری بجٹ سے بھی ٹیکنیکل لیب کیلئےسامان خریدا تھا،موجود حکومت نے پہلے مذکورہ منصوبے کے لیے نصاب تیار کرنے کا اعلان کیا،اس سال منصوبے کے لیے فنڈنگ ختم کردی گئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹیکنیل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے وسائل کم ہیں، جبکہ منصوبہ پر ابھی کام جاری ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کورونا کے باوجود سینارٹی لسٹیں چیک کرنے کیلئے ہزاروں اساتذہ کو ایجوکیشن کمپلیکس طلب کرلیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی ٹیچرز کو کورونا ایس او پیز کی پرواہ کیے بغیرایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ طلب کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ سے ڈی ای او ایلمینٹری محمد افضال کورونا میں مبتلا ہوکرجاں بحق ہوچکے ہیں،آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کےنائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی موجودگی میں سینیارٹی لسٹوں کے لیے اساتذہ کو طلب کرنا انسانی جانوں سےکھیلنے کے مترادف ہے،،،ہزاروں اساتذہ کی زندگیوں کو داو پر لگانے کی بجائے سینیارٹی لسٹیں کی تصدیق کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے۔