اساتذہ ،کلریکل سٹاف کا گورنر ہائوس کے باہر مظاہرہ،نعرے بازی

13 Jul, 2020 | 02:31 PM

Azhar Thiraj

جنید ریاض : ورکرز ویلفیئربورڈ کےسکولوں میں کام کرنے والےاساتذہ اور کلریکل سٹاف کا گورنر ہائوس کے باہر احتجاج،مظاہرین کی حکومت مخالف نعرے بازی،مستقل نہ کیے جانے پراحتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کی عندیہ دے دیا۔


گورنر ہائوسں کےباہرپنجاب بھرمیں ورکرز ویلفیئربورڈ کے150 سکولوں میں کام کرنے والےاساتذہ و کلریکل سٹاف نے6 سال بعد بھی مستقل نہ جانے کیخلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے250 اساتذہ و کلریکل سٹاف کومستقل کیے جانے کا مطالبہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عارضی ملازم ہونے کی وجہ سے ہر ماہ انکی آدھی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے۔

اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے پر چیئرمین عامر خان اور ڈائریکٹرمحمد اشرف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،مظاہرین نےگورنر پنجاب سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ عید سے قبل انہیں مستقل نہ کیا گیا تو وہ اپنےاحتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔


 
دوسری جانب آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر لاہور کے وفد کی یونائیٹڈ ٹیچرز یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کی  ،یونائیٹڈ ٹیچرز یونین نے بھی آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر لاہور کے 14 جولائی کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔


گلبرگ میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر لاہور کے وفد کی یونائیٹڈ ٹیچرز یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ملاقات میں انعام اللہ بھٹی ،اشفاق تبسم ،عثمان عبداللہ، شفیق نوشاہی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس ملاقات میں یونائیٹڈ ٹیچرز یونین نے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر لاہور کے احتجاج کی حمایت کر دی ہے۔یونائیٹیڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق نسیم کا کہنا ہے کہ ہم آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کے زیراہتمام 14 جولائی کو وزیراعلی آفس کے سامنے ہونےوالے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں