(سٹی42) مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے کی مرکزی مشہور اداکارہ کی نئی بولڈ تصاویر وائرل ہوئیں جہنیں دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے۔
تفصیلات کےمطابق میگا ہٹ ترک سیریل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک کی ایسی تصویریں وائرل ہوئیں جن کو دیکھ کر مداح بھی چونک گئے، گزشتہ روزترک ڈرامہ'ارطغرل غازی' کی مرکزی اداکارہ اسراء بلجیک کی نئی تصاویر سامنے آئیں، اداکارہ ایسرا بلجک نے سمندر میں تیرتی ہوئی کشتی پر بیٹھے فوٹو شوٹ کرائے۔
بعد ازاں اداکارہ نے خود ہی ان کو وائرل کیا، سوشل میڈیا پر جیسے ہی تصایرو وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ان کو خوب پسند کیا۔بعض مداحوں نے ان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی تصویریں شیئر کرنے سے اجتناب کریں۔
واضح رہے کہ ترکی کی تاریخی سیریز ڈیریلیس ارطغرل جو کہ اردو میں پاکستان ٹیلی ویژن پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کی جارہی ہے۔ڈرامہ سریز ارطغرل غازی کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتےڈرامے کے کرداروں نے پاکستانی شائقین سے ملنے کے لئے پاکستان آنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے اس ڈرامہ سیریل میں کام کرکے ترکی سمیت پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے اور موجودہ وقت میں وہ جرائم پر مبنی ڈرامہ سیریل' رامو' میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
یاد رہے کہ اسلامی تاریخ کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک پاکستانی موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں ہیں۔کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا یہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔