(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ کی جانب سےعیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی، تمام مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ شہرمیں مویشیوں کی خریدوفروخت نہیں ہوگی،عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق بچے،بوڑھے اوربیمارلوگوں کےمویشی منڈیوں میں جانےپرپابندی ہوگی،مویشی منڈیوں سےشہرجانے والےراستوں پرنفری تعینات کی جائے،محکمہ داخلہ نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کےتمام کوروناایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنایاجائے۔
عیدالاضحی کی نمازایس اوپیز کے مطابق اداکی جائے،محکمہ داخلہ نےممنوعہ تنظیموں پرقربانی کی کھالیں جمع کرنےپربھی پابندی لگادی ہے،عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق مویشی منڈیوں میں ماسک اورسینٹی ٹائزرزکااستعمال لازمی ہوگا۔
قبل ازیں محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو عیدالاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا تھا،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے، صنعتوں، دکانوں اور مارکیٹوں کو چیک کیا جائے، ضلع اورڈویژن کی سطح پر پیس کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صنعتیں، دکانیں اور مارکیٹیں بند کرائی جائیں، شہریوں کے ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ پر تین دن ہی سرکاری طور پر تعطیلات ہوں گی، ملک بھرمیں عید الاضحیٰ جمعے کو ہونے کی صورت میں حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دیئے جانے کا امکان ہے کیونکہ ہفتہ اوراتوار کو معمول کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی۔
عیدالاضحیٰ پر ہر بڑے شہر میں مویشی منڈیاں لگائی جاتی ہیں اور عوامی اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔