وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر پیغامات۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے جاری کردہ پیغام میں کہنا ہے کہ بھارتی مظالم غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے، بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے، کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں، آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت مل کر رہے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملکی اوربین الاقوامی فورم پر آئندہ بھی بھر پور آواز اٹھاتے رہیں گے، کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی، بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سینٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے، آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے، 22 مسلمانوں کا جان قربان کر کے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ شہداء کشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہنا ہے کہ 13 جولائی 1931 سمیت کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے تمام شہداء و اسیروں کا سلام پیش کرتا ہوں، سرینگر میں 22 شہداء کی قربانی کشمیری عوام کے بے مثال جذبہِ آزادی و حریت کا نقطہ آغاز بنی، ظالم و جابر ڈوگرہ راج کی طرح اُس کے پیروکار قابض بھارت نے بھی نہتے کشمیریوں پر بربریت کے تمام رکارڈ توڑ دیئے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیری شہداء کی دی گئی اذان کی بازگشت سے بھارتی حکمران لرزتے رہیں گے مودی جو چاہے کرلے، مستقبل قریب میں بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے، عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، کیونکہ انسانیت ذمیدارانہ کردار کے علاوہ کچھ نہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم شہداء کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 13جولائی 1931 کو 22 کشمیر یوں نے جام شہادت نوش کیا، ڈوگرہ راج اور اب بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، کشمیر یوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر عارف علوی کشمیری گزشتہ سال کی 5 اگست سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں، صدر عالمی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی افسوس ناک ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کشمیری بھائیوں کیلئے یوم شہدائے کشمیر پر خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ آزادی کیلئے جدوجہد کرنیوالے ہر کشمیری کو سلام پیش کرتے ہیں، یوم شہدائے کشمیر یاد دلاتا ہے کہ بھارت ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا، پنجاب بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کرنا ہوگا، مودی یاد رکھے اُس نے معصوم شہریوں پر طویل ترین لاک ڈاؤن کیا۔
?
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اب نہتے کشمیریوں کو زیادہ دیر اُن کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، بھارتی سرکار کومقبوضہ کشمیر میں کیے گئے ظلم و ستم کا جواب ضرور دینا ہوگا، پنجاب آج ساری قوم کشمیری حریت پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، کشمیر کی صورتحال ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی نہج پر پہنچ چکی ہے، پنجاب شہداء کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہوگا۔