ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزدوری کیلئے سعودی عرب جانیوالا نوجوان ماڈل بن گیا

مزدوری کیلئے سعودی عرب جانیوالا نوجوان ماڈل بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:مزدوری کیلئے سعودی عرب جانیوالا نوجوان ماڈل بن گیا۔

ایک بڑھئی کے ویزے پر  سعودی عرب جانیوالے وقاص کے دن بدل گئے،بڑھئی سے فیشن ماڈل بن گیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے  وقاص نے بتایا کہ میں 4 سال قبل بطور بڑھئی کام کرنے سعودی عرب آیا تھا. میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ چلتے پھرتے ایک دوست سے کہی ہوئی بات میرے خواب کی تعبیر کا دروازہ کھول دے گی اور اس طرح میں اشتہارات میں ماڈل کے طور پر نمودار ہوں گا،میں نے ایک روز اپنے دوست (فيصل) کو دیکھا کہ وہ ایک فوٹو سیشن کی تصاویر کو ایڈٹ کر رہا ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ میری بچپن سے یہ آرزو ہے کہ میں اس شعبے میں کام کروں مگر اپنے وطن میں مجھے اس کا موقع نہیں مل سکا، اس پر میرے دوست نے تجویز پیش کی کہ وہ میری ایک تصویر بنائے گا تا کہ اس شعبے میں کام کرنے والے ایک شخص کو بھیج سکے۔


وقاص کا مزید کہنا تھا کہ میرے دوست نے میری تصویر اتاری اور اسے متعلقہ شخص کو بھیج دی. بعد ازاں وہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کر دی گئی اور اسے صارفین اور ایڈورٹائزنگ سے متعلق لوگوں میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی. اس طرح میرے اس شعبے کے اداروں کے ساتھ معاہدے طے پا گئے اور میرا بچپن کا خواب پورا ہو گیا۔

وقاص کے مطابق اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر اتنے وسیع پیمانے پر پھیل جائے گی اور وہ جلد ہی اس شعبے میں کام شروع کر دے گا جس کے وہ صرف خواب دیکھا کرتا تھا۔

یاد رہے اسلام آباد میں ایک چائے والا پشتون نوجوان بھی راتوں رات مشہوری ہوگیا تھا،نیلی آنکھوں والے اس نوجوان کی ایک خاتون فوٹوگرافر نے تصویر شیئر کی تھی اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور  وہ ’’ چائے والا‘‘ ماڈل بن گیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer