آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی

13 Jul, 2020 | 10:29 AM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) بارش کے بعد لاہور  کا موسم خوشگوار ہوگیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھاربارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ ملک کے دوسرے اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورشہرکا مطلع آبر آلود رہنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوگئی،صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا،جبکہ شام میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہنےکا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی شہر کا مطلع آبرآلود رہنےکا امکان ہے۔

گزشتہ روز بارش سے شہر شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا،شہر کو سرمائی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے،لارنس روڑ، جی او آر ون، مزنگ شادمان ون، شاد مان ٹو ،ایل او ایس ،سمن آباد، اچھرہ، شاہ جمال میں رم جھم نے گرمی کی چھٹی کردی، بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت خاصی حد تک گر گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی میں موسم خشک اور گرم آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری ، ٹیکسلا ، نارووال، سیالکو ٹ، گجرات ،گوجرانوالہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

علاوہ ازیں  سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، فیصل آباد، جھنگ،ساہیوال اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے، لیہ،بھکر،ملتان،ڈی جی خان اور بہاولپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ملک کے دوسرے صوبے خیبر پختونخواہ میں دیر، بونیر،سوات، مالم جبہ ، سیدو شریف ، شانگلہ ، کوہستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی آمد کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ، کوہاٹ، پشاور، مردان ، چارسدہ ، بنوں ،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،اسی طرح بلوچستان صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہیگا ، ژوب ، سبی ، کوہلو، بارکھان،لورالائی اور موسی خیل میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہیگا۔

 سکھر ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، کراچی سمیت صوبہ کی ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا،کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزیدخبریں