( سٹی 42 ) ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف، آتشزدگی سے دھوئیں کے بادل اُٹھنے لگے، مزید ٹیمیں طلب کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جوتے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے دھویں کے بادل اُٹھنے لگے جبکہ بالائی منزل کی چھت گرگئی اور دیواروں میں دراڑیں آگئیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فیکٹری میںآگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کی شدت میں کمی نہ ہوسکی جس کے باعث فیکٹری میں سٹاک کیا گیا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے ایسے واقعات ہوچکے ہیں۔