منشا بم قبضہ مافیا نے دوبارہ سر اُٹھانا شروع کردیا‎

13 Jul, 2019 | 04:40 PM

Shazia Bashir

(درنایاب)ایل ڈی اے شعبہ سٹیٹ برانچ اور ٹاون پلاننگ کی نااہلی ، منشا بم سے واگزار کرائی گئی66 کنال اراضی پر منشا بم قبضہ مافیا نے دوبارہ پنجے گاڑنے شروع کردیئے۔

ایل ڈی اے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر جوہر ٹاون میں منشا بم سے 66 کنال اراضی واگزار کرائی تھی، اس میں 37 کنال پرائیویٹ جبکہ 33 کنال ایل ڈی اے کی ملکیت ہے، اراضی پر قائم نیلام گھر،فرنیچر شورومز اور متعدد دکانیں مسمارکردی گئی تھیں، ایل ڈی اے کی جانب سے لگائی گئی خاردار تاریں بھی ہٹا دی گئیں۔ اراضی کی حفاظت پرمامور پولیس اور عملہ پہلے ہی ہٹا لیا گیا تھا۔

اراضی پرچار دیواریوں سمیت دیگر تعمیرات بننا شروع ہوگئیں۔ ایل ڈی اے اور محکمہ مال نے شہریوں کی رجسٹریوں کی تصدیق کا عمل بھی مکمل نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زمین کے استعمال کا پلان پیش کرنے کا حکم دیا تھا، اس پربھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منشا بم نے جیل سے باہر آنے کے بعد دوبارہ ڈرانا دھمکانا شروع کردیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں