نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کا ورکنگ پیپر منظور

13 Jul, 2019 | 02:05 PM

Sughra Afzal

 (علی ساہی)”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام “حکومت کا ایشئین انویسٹ بینک کی مدد سے 3 ہزار کلومیٹر کی سڑکوں کی تعمیر نو منصوبہ، محکمہ مواصلات و تعمیرات نے صوبے کے بڑے روڈ سیکٹر کا ورکنگ پیپر منظورکرلیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال میں سابق دور حکومت کے خادم پنجاب روڈ پروگرام کو نیا پاکستان منزلیں آسان کے نام سے شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت پنجاب کی اہم شاہراہوں کی ازسر تعمیر نو اور دو رویہ سٹرکیں بنائی جائیں گیں، محکمہ مواصلات و تعمیرات 4 سال میں تین ہزار کلومیٹر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر مکمل کرےگا۔

حکام کے مطابق روڈ سیکٹر کے 4 سالہ منصوبے پر 2 کھرب خرچ کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں