احتساب عدالت میں شہباز شریف  کی حاضری معافی کی درخواست جمع

13 Jul, 2019 | 12:28 PM

Shazia Bashir

 یاور زوالفقار: آشیانہ سکینڈل میں ملوث اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات، راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی۔

آشیانہ سکنڈل میں ملوث قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پیشی، ضلعی انتظامیہ نے ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک کنٹینرز، خاردار تاریں اور بیئریرلگا کردونوں اطرف کا روڈ بند کردیا، سائیلین کوعدالت جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری بھی احستاب عدالت کے باہر اوراندر تعینات کی گئی، سائیلین کو مرکزی گیٹ سے اندر جانے کی نہ دی گئی جس کے باعث دور دارز سے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا، ایم اے اوکالج سے سول سیکرٹریٹ تک تمام راستے کو نوگوایریا بنا دیا گیا۔

شہباز شریف کمرمیں درد کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے، ان کے وکلا کی جانب سے حاضری مافی کی درخواست دی گئی، راستے بند ہونے کے باعث اہل علاقہ کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، شہریوں کا کہنا تھا کہ کوئی متبادل راستہ فراہم نہیں کیا گیا۔ راستے بند ہونے پر شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دور پارک کرکے پیدل سفر کرتے رہے، جبکہ سائلین کو بھی مقدمات کی سماعت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

مزیدخبریں