آشیانہ سکینڈل کیس، احد چیمہ کے ریفرنس کی سماعت 27جولائی تک ملتوی

13 Jul, 2018 | 06:14 PM

عطاءسبحانی

شاہین عتیق:آشیانہ سکینڈل کیس، احتساب عدالت نے گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے ریفرنس کی سماعت ستائیس جولائی تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے آشیانہ کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، اسرار سعید سمیت پانچ ملزمان کے ریفرنس کی سماعت ستائیس جولائی تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کو جیل سے لا کر پیش نہیں کیا جا سکاجس کی وجہ سے ملزمان کو کیس کی نقول فراہم نہ کی جا سکیں۔

اس خبرکو  لازمی پڑھیں:ہائیکورٹ: عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست مسترد

احد چیمہ کا میڈیکل کرانے کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر محفوظ کرلیا گیا جبکہ اسی کیس میں عدالت کے حکم پر فواد حسن فواد کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی جائے گی۔

مزیدخبریں