سٹی (42 نیوز) نواز شریف کا قریبی ساتھی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کا سینئر نائب صدر ناصر بٹ بھی قاتل نکلا، ناصر بٹ کے خلاف راولپنڈی میں قتل کا مقدمہ درج ہے، ناصر بٹ ایون فلیڈ فلیٹس کے باہر نوجوانوں سے موبائل چھیننے اور دھکم پیل کرنے لندن میں بھی گرفتار ہوا تھا، ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمہ میں ناصر لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نواز شریف کا قریبی ساتھی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کا سینئر نائب صدر ناصر بٹ بھی قاتل نکلے۔ ناصر بٹ 1997 میں قتل کا مرتکب ہوا جس کے خلاف راولپنڈی کے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کو وطن پہنچنے سے پہلے بری خبر مل گئی
نواز شریف اور مریم نواز کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران فرنٹ مین رہا۔ نواز شریف اور مریم نواز کے کلینک آمد پر وہاں موجود رہا۔ ناصر بٹ نے چند روز قبل لندن میں ایون فلیڈ فلیٹس کے باہر احتجاج کرنے والے نوجوانوں سے موبائل چھیننے اور دھکم پیل کی جس پر میٹروپولٹن پولیس لندن نے اسے گرفتار کر لیا اور چھ گھنٹے پولیس اسٹیشن رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی۔
پڑھنا مت بھولئے: جو قانون توڑے گا جیل جائے گا: نگران وزیر داخلہ پنجاب
واضح رہے کہ ناصر نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ سفر کرنے والے افراد میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت کے فیصلے کی روشنی میں جبکہ ناصر بٹ کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔