سٹی42: چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں کے روڈ میپ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،ڈیفڈ کی نمائندہ گراہم روتھ،ہیلتھ روڈ میپ ٹیم کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔عوام کو معیاری تعلیمی ، طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اہداف کو مقررہ مدت میں حاصل کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:میوہسپتال مسائل کا گڑھ بن گیا
چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کے شعبہ میں کافی کام ہو ا ہے لیکن سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال اب بھی خراب ہے۔جناح، لیڈی ولنگڈن اور ڈینٹل کالج کے دورے کے دوران عمارات کی خراب حالت دیکھ کر حیرانی ہوئی۔انہوں نے ہدایت کی نئے منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجٹ کا 70 فیصد پرانی عمارات کی تعمیر و مرمت اور بحالی پر خرچ کیا جائے۔