سعود بٹ: نیب کی نئی حکمت عملی، 3 رکنی ٹیم ابو ظہبی روانہ، پاکستانی سفارتکارسےملاقات اور گرفتاری کے حوالےسے آگاہ کردیا۔
سٹی42 کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق تین رکنی نیب ٹیم رات ابو ظہبی کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ جہاں وہ پاکستانی سفارتکارسےملاقات اور گرفتاری کے حوالےسے آگاہ کرے گی۔ نیب ٹیم نواز شریف کےطیارے میں سوار ہو کر وارنٹ گرفتاری دکھائیں گے اور پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:لیگی کارکن کا نواز شریف کیلئے انوکھا پیار
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کو پیمرا کا خط بھی دکھایا جائے گا جس میں یہ بات واضح کی جائے گی کہ دونوں مجرمان کی کسی بھی قسم کی کوریج نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی لازمی دیکھیں