ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیدیا، (ن) لیگی کارکن خوشی سے نہال

لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیدیا، (ن) لیگی کارکن خوشی سے نہال
کیپشن: City42 - PML-N
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار لیگی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کو غیر قانونی حراست میں نہیں کیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگی کا رکنوں کو گرفتار کرنے کے حوالے سےکیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس محمد انوارالحق نے کی، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کے استفسار پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ 141 لیگی کارکن گرفتار کیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ دہشت گردی کے پیش نظر گرفتاریاں کی گئیں، پورے پنجاب میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ کس الزام میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو لوگ خطرے کا باعث ہیں ان کو ضرور پکڑیں، کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہ رکھا جائے۔