ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی کارکن کا نواز شریف کیلئے انوکھا پیار

لیگی کارکن کا نواز شریف کیلئے انوکھا پیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میاں نوازشریف اورمریم نوازکے استقبال کیلئے لیگی کارکن نے خود کوزنجیروں میں جکڑلیا، جلوموڑ کے رہائشی ایوب بھٹہ کوالحمراہال میں کارکنوں نے نوازشریف کوملنے کی کوشش کے دوران تشدد بھی کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جلوموڑکا لیگی کارکن ایوب بھٹہ جوخود کومیاں نوازشریف کا سپاہی اورمریم کابھائی کہتا ہے۔ حالانکہ ایوب بھٹہ کو ایک بارپہلے بھی نوازشریف کوملنے کی کوشش میں کارکنوں نے کافی مزہ چکھایاتھا مگرنوازشریف کایہ دیوانہ کہتا ہے کہ وہ مارنہیں پیار تھا۔ وہ مکے اورگھونسے نہیں گلاب اورچنبلی کے پھول تھے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:آئی جی پنجاب نےخواتین پولیس اہلکاروں کو بڑی خوشخبری دے دی
 لوہاری گیٹ پہنچ کرایوب نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف اورباجی مریم کوگرفتارنہ کریں۔مجھے گرفتارکریں اورخوب سزادیں۔ ایوب سے پوچھا گیا کہ جرم کسی اورکاہوتوآپ کوسزاکیوں دیں؟تو جواب دیا کہ وہ شریف خاندان کے عاشق ہیں۔ لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ ان کیساتھ کیا گیامکان کاوعدہ توپورا نہیں ہوسکامگرپھربھی نوازشریف کی بجائے انہیں گرفتارکرلیں.

یہ بھی دیکھیں

ایوب بھٹہ نےتو خود کوزنجیروں میں جکڑکرنوازشریف سے محبت کا اظہارکردیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس باروہ اپنے ارادوں میں کامیاب ہوتا ہے یا پھرپہلے کی طرح ہی مارکھا کرواپس جانا پڑتا ہے۔