ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے نواز شریف ،مریم نواز کو گرفتار کرلیا

نیب نے نواز شریف ،مریم نواز کو گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں  نواز شریف اور مریم نواز کونیب نے ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا ،نواز شریف کو انکی والدہ،مریم کو انکی دادی سے نہیں ملنے دیا گیا۔ نواز شریف ،مریم نواز کا طیارہ لاہور سے روانہ، باپ, بیٹی سے پاسپورٹ بھی لے لیا گیا.نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد  نواز شریف اور مریم نواز کونیب نے ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیاگیا۔

،نواز شریف کو انکی والدہ،مریم کو انکی دادی سے نہیں ملنے دیا گیا۔ نواز شریف کا رینجرز کی گاڑی میں بیٹھنے سے انکار، مگر رینجر ز کی جانب سے انہیں خصوصی جہاز میں بھٹا دیا گیا۔باپ ,بیٹی سے پاسپورٹ بھی لے لیا گیا. نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس بھیجا جائے گا۔

سٹی 42 نیوز نےطیارہ کے اندر کی ویڈیو حاصل کرلی

سابق وزیراعظم میاں محمد  نواز شریف اور مریم نواز لاہور پہنچ گئے۔

نیب کی ٹیم نواز شریف، مریم کی وارنٹ گرفتاری کے لیے طیارے میں پہنچ گئی۔ دوسری جانب نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم اپنے بیٹے اور پوتی کے استقبال کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی۔

 طیارے کو لاہورایئرپورٹ کی بجائے اسلام آباد یا ملتان ایئرپورٹ بھی اتارا جاسکتا تھا، نیب حکام کا کہناتھا کہ اسلام اباد ،لاہور اور ملتان ایئرپورٹ پر نیب کی ٹیمیں موجود تھی۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل، مریم نواز بھی اپنے والد کے ساتھ طیارے میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کےکارکن راستے میں پڑے کنٹینروں کوخاطرمیں نہ لائے۔ لاہورمیں کئی جگہ سڑکوں پرپڑے کنٹینرزکوروندتے ہوئے لیگی کارکن ائیرپورٹ پہنچ گئے۔مال روڈپرکھڑے تمام کنٹینرزہٹادئیے, بھٹہ چوک پربھی گرماگرمی،کنٹینرزسائیڈپرکردئیے۔ ادھرٹھوکرنیازبیگ پربھی کنٹینرزراستہ روکنےمیں ناکام ہوگئے۔
نواز شریف غیر ملکی پرواز ای وائی اٹھارہ سے لندن سے ابو ظہبی پہنچ تھے جہاں وہ 7 گھنٹے قیام کرنے کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز آج8بج کر40 منٹس پر لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے جہاں نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کرکے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روالپنڈی منتقل کرے گی۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بحال،راوی پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا. 

ابوظہبی میں نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی رپورٹس پر پاکستانی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں اور نہ ہی انہیں نیب کی ٹیم کی متحدہ عرب امارات آمد کی کوئی اطلاع ہے،سفارتی حکام کے مطابق ابوظبہی میں گرفتاری کے لیے کوئی قانون موجود نہیں، کسی ملزم یا مجرم کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی قوانین و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی اور احتساب عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی جائے گی۔

نواز شریف کی والدہ کا ویڈیو پیغام

نواز شریف کی والدہ شمیم اختر  کا نیا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ، کہتی ہیں کہ بیٹے کوکسی صورت جیل نہیں جانے دوں گی۔ میرا یمان ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں ان کے خلاف ناحق فیصلہ آیا، اگر ان کو جیل بھیجا گیا تو میں بھی انکے ساتھ جیل جائوں گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورمریم نواز کو وفاداری اور ووٹ کو عزت دو کےنعرے کی سزا دی جارہی ہے۔

ویڈیو پیغام دیکھیں

نواز شریف کی گرفتاری کیلئے نگران حکومت کے انتظامات

 نگران حکومت نے  نواز شریف کی گرفتاری کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں، رینجرز نے لاہور ائیر پورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا، شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔شہر کی اہم شاہرائوں پرناکے، چور راستوں پر پہرے لگا دیئے گئے ہیں، کینٹ کا علاقہ نو گو ایریا بن گیا۔ لیگی قافلوں کو روکنے کیلئے راستوں کو سیل کر دیا گیا ۔

انٹرنیٹ،موبائل فون، سپیڈو میٹرو بس  سروس بند 

نگرانون نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر  موبائل سروس بند کردی ہے جو رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔دوسری جانب سپیڈو اورمیٹرو بس سروس بھی آج  بند رہے گی جبکہ رنگ روڈپر بھی سفر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

لیگی قیادت کی نظر بندی کے احکامات

ضلعی حکومت نے مسلم لیگ (ن )کی اہم قیادت کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے، شہبا زشریف ، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق،وحید عالم،بلال یاسین،میاں مرغوب احمد اور دیگر رہنماﺅں کو گھروں میں نظر بند کرنے کیلئے آئی پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ (ن) لیگی رہنماؤں کی وجہ سے شہر میں نقص امن اور توڑ پھوڑ کا خدشہ ہے، (ن) لیگی افراد کی تقاریر سے اشتعال پسندی کو بھی فروغ ملے گا۔

ضلعی انتظامیہ کا شہباز شریف کے نام خط

ضلعی انتظامیہ لاہور نے مسلم لیگ کے صدر محمد شہباز شریف کے نام مراسلہ جاری کردیا، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ (ن) لیگ نے 13 جولائی کو جلسے یا ریلی کیلئے آگاہ نہیں کیا ، اس لیے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسہ یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور کی آج کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہیں

سٹی ٹریفک پولیس نے نواز شریف  اور مریم نواز کی لاہور آمد کے پیش نظر  متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا، سٹی ٹریفک پولیس کے متبادل ٹریفک پلان کے مطابق موٹروے سے آنیوالی ٹریفک ٹھوکر، قزلباش چوک سے شہر میں داخل ہوگی۔ جی ٹی روڈ سے آنیوالی ٹریفک کالاشاہ کاکو سے براستہ ٹھوکر شہر میں آسکے گی۔ کالا خطائی روڈ سے آنیوالی ٹریفک شاہدرہ چوک، بیگم کورٹ سے داخل ہوگی۔ملتان روڈ سے آنیوالی ٹریفک سندر روڈ، موہلنوال روڈ سے داخل ہوگی۔رائیونڈ روڈ سے آنیوالی ٹریفک ہلوکی روڈ، صوئے آصل سے داخل ہوگی۔ قصور سے آنیوالی ٹریفک براستہ کاہنہ کاچھا گرین ٹاؤن آئے گی۔

قائد کے استقبال کیلئے ن لیگیوں کا قافلہ رواں دواں

 شہباز شریف کی قیادت میں لیگی قافلہ ایئر پورٹ کی جانب رواں دواں ہے،   کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ،لیگی کارکن  ”شیر آیا،شیر آیا“ ووٹ کو عزت دو،خدمت کو ووٹ دو“ نعرے لگارہےہیں۔لیگیرہنماﺅں نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا احتساب کرنا عوام کا حق ہے،انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہیں،جو رکاوٹ سامنے آئیگی ہم اسے ہٹا دینگے۔نواز شریف کا استقبال ضرور کریں گے، آج دنیا کی کو ئی طاقت ہمیں اپنے قائد کا استقبال کرنے سے  نہیں روک سکتی۔

ن لیگی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ

لاہور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، روای روڈ پر پولیس اور نون لیگی کارکنوں میں تصادم ہوگیا،لیگی شیروں نے پولیس پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور شیلنگ کا استعمال شروع کردیا۔ 

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 8 سال قید جبکہ داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer