نواز شریف مریم نواز کی آج وطن واپسی، نیب کوبڑی اجازت مل گئی

13 Jul, 2018 | 10:01 AM

(سٹی 42) وزارتِ دفاع نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو لاہور ائیر پورٹ کے اپرن تک جانے کی اجازت دے دی۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کارکنوں کی گرفتاری پر نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر برہم

ذرائع کے مطابق جہاز لینڈ کرنے کے بعد نیب کی ٹیم اپرن پر جا کر نواز شریف اور مریم کو گرفتار کرے گی۔ نیب کی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کرے گی جس پر ایف آئی اے پاکستان آنے کی اسٹمپ لگائے گی۔ نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر کے فوری طور پر ہیلی کاپٹر میں سوار کرائی گی جبکہ انکے ہمراہ نیب کے دو افسران بھی ہونگے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، 159 لیگی کارکن گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم پرواز آنے سے ایک گھنٹہ قبل لاہور ائیر پورٹ پہنچ جائے گی۔ اس موقع پر سکیورٹی فورس پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے آفیسر بھی موجود ہونگے۔

  واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں محمد نواز شریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 1 سال قید کی سزاسنائی، نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی مریم نواز لندن سے روانہ ہوگئے ہیں انہیں لاہور ائیر پورٹ پر پہنچتے ہی آج گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں