سٹی42: غزہ میں حماس کے حملے میں آئی ڈی ایف کے ایک کیپٹن اور چار دیگر اہلکار مارےگئے۔
اسرائیلی فوج کنے تصدیق کی ہے کہ آج صبح غزہ میں اسرائیلی فوج پر ہونے والے اس حملے میں 10 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ تمام فوجی اسرائیلی فوج کی نحال بریگیڈ کا حصہ تھ۔ حماس کے حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں اور سینکڑوں افراد کو یرغمال بنائے جانے کی کارروائیوں سے آغاز ہونے واکی غزہ جنگ کے دوران اب تک 850 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔