ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں اسرائیل کے پانچ اہلکار مارے گئے

Gaza War, Hamas, Israeli Defense Force, city42,
کیپشن: سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل کے اندر گھس کر حملوں، سینکڑوں شہریوں کے اغوا اور یرغمال بنائے جانے سے شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیل کے 860 سے زیادہ اہلکار مارے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ اب تک کسی جنگ میں اسرائیل کا سب سے بڑٓ فوجی نقصان ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے عام شہریوں کو اس جنگ کی جو قیمت چکانا پڑ رہی ہے وہ سادہ لفظوں میں ناقابلِ بیان ہے۔ درحقیقت تو فلسطین کے عوام کے مصائب کا اندازہ کرنے کے لئے اعداد و شمار ہی دستیاب نہیں ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ میں حماس کے حملے میں آئی ڈی ایف کے ایک کیپٹن اور چار دیگر  اہلکار مارےگئے۔

اسرائیلی فوج کنے تصدیق کی ہے کہ آج صبح  غزہ میں اسرائیلی فوج پر ہونے والے اس حملے میں 10 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ تمام فوجی اسرائیلی فوج کی نحال بریگیڈ کا حصہ تھ۔ حماس کے حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں اور سینکڑوں افراد کو یرغمال بنائے جانے کی کارروائیوں سے آغاز ہونے واکی غزہ جنگ کے دوران اب تک 850 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔