ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عربی لباس کے پیچھے کیا ہے؛ نیلم منیر کا شوہر پاکستانی ہی نکلا

عربی لباس کے پیچھے کیا ہے؛ نیلم منیر کا شوہر پاکستانی ہی نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹیلی ویژن ڈراموں کی 32 سالہ اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں عربی لباس میں ملبوس دیسی دولہے کے ساتھ  شادی کی تصاویر کے بعد ان کے شوہر کے میانوالی کا پلا بڑھا  دیسی دولہا ہونے کے متعلق تفصیلات بھی دس دن سے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا میں  بار بار پوسٹ کی جا رہی ہیں۔

ثمر رانجھا نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی راشد کا تعلق 'میانوالی' سے ہے اور وہ 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں۔ وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 ریسٹورنٹ ہیں۔دیور نے  نیلم منیر اور اپنے بھائی کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ  "بھائی اور نیلم کی پہلی ملاقات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر اسنیپ چیٹ پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں میں محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال کے تعلق کے بعد انہوں نے شادی کر لی۔"

 شادی اور ولیمہ دبئی میں ہوا جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے،  دیور کا کہنا تھا کہ  "نیلم نے مجھے سلامی میں گولڈ کی چین اور موبائل گفٹ کیا جبکہ میں نے انہیں 8 سے 9 لاکھ روپے کا بریسلیٹ دیا، پاکستان واپسی پر میانوالی میں بھی ولیمہ منعقد ہوگا۔"

نیلم اور ان کے پاکستانی شوہر کی دبئی مین شادی وک ابتدا مین ایسے پیش کیا گیا تھا جیسے اس نے کسی عربی شہری سے شادی کی ہو۔ بعد مین بھی نیلم اور اس کی فیملی کے ساتھ خود شوہر کی فیملی نے وضاحت نہین کی کہ راشد پاکستانی ہی ہے۔ البتہ اب چار جنوری سے یہ "انکشاف" میڈیا میں وائرل ہے کہ راشد جو  شادی کی تصویروں میں لباس سے کوئی عربی شہری دکھائی دیتا تھا وہ تو پاکستانی ہی ہے۔