خواجہ محسن عباس ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر

13 Jan, 2025 | 09:17 PM

ملک اشرف:خواجہ محسن عباس ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیے گئے  جس کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار  خواجہ محسن عباس کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہےمجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری  کیا  گیا ۔

  خواجہ محسن عباس اس وقت اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے طور پر کام کر رہے  تھے  ۔ لا افسران، وکلاء اور ان کے عزیز و اقارب نے خواجہ محسن عباس کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بننے پر  مبارکباد پیش کیں۔

مزیدخبریں