ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ بریک تھرو؛ جو بائیڈن اور نیتن یاہو کی ملاقات متوقع

Gaza War, Joe Biden, City42, Netanyahu, Biden, Doha Negotiations
کیپشن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن ki واشنگٹن، ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی ایک پرانی تصویر۔ نیتن یاہو کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت کا آغاز کرنے کے وقت تقریب میں شاید نہیں ہوں گے۔ ان کی آئندہ چند روز مین امریکہ کے آؤٹ گوئنگ صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات ہوئی تو یہ یقیناً آؤٹ آف دی باکس ہو گی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


سٹی42:  امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سی این این کو بتایا ہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن یرغمالیوں کے جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ  ملاقات کریں گے۔

جیک سیلوان نے اتوار 12 جنوری کو کہا تھا کہ "ہم (غزہ کے معاہدے کے) بہت قریب ہیں اور ابھی تک بہت دور ہیں کیونکہ ہم وہاں نہیں ہیں۔ 20 جنوری سے پہلے اسے مکمل کرنا ممکن ہے، لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا،" سلیوان  نے  بڑی حد تک اس امید کی بازگشت بھی سنائی کہ بائیڈن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ ہفتے اپنے تبصروں میں مذاکرات کے جلد نتیجہ خیز ہونے کی امید کا اظہار کیا تھا۔ 

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز اپنے اعلیٰ ترین سطح کے مذاکرات کاروں کو دوحہ روانہ کیا تھا، یہ اس بات کی علامت ہے کہ بات چیت اپنے عروج کے قریب ہے۔ تاہم، مذاکرات سے واقف ایک سینئر عرب سفارت کار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ اہم رکاوٹیں باقی ہیں۔

اس کے بعد پیر کے روز صبح یہ خبریں آئیں کہ اتوار ور پیر کی درمیانی شب فوحہ میں ٹیبل پر اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد اب حماس کے فیصلہ کرنے والے لیدروں کے جواب کا انتظار ہے۔  رات کو مذاکرات کی ٹیبل پر تشکیل پانے والی تجویز کی تفصیل حماس کے نمائندے لے کر اپنی قیادت سے ملاقات کے لئے چلے گئے تھے۔ آج پیر کی شب کسی بھی وقت اہم خبر آنے کی توقع رکھنا بے جا نہیں ہو گا۔