6.9 شدت کے زلزلے نے جاپان میں ہلچل مچا دی، سونامی وارننگ!

13 Jan, 2025 | 07:50 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  جاپان مین زلزلہ نے در و دیوار ہلا دیئے۔ شدید زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

جاپان  کی موسمیاتی ایجنسی نے پیر کی شام کو بتایا کہ جنوب مغربی جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام نے زلزلے کے پیش نظر سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔ 

میازاکی پریفیکچر کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جہاں زلزلے کا مرکز تھا، کیوشو کے جنوب مغربی جزیرے کے ساتھ ساتھ قریبی کوچی پریفیکچر میں،(مقامی وقت) رات 9:19  بجے  زلزلہ آنے کے فوراً بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی۔

زلزلہ سے ہونے والے نقصان کی حد فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔

بحرالکاہل کے طاس میں آتش فشاں اور فالٹ لائنوں کا ایک قوس "رنگ آف فائر" (Ring of Fire)کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے جاپان اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ حالیہ برسوں میں زلزلوں کے بعد سونامی کے دو شدید نوعیت کے ھادثات ہو چکے ہین جن سے جاپان مین بہت خوفناک جانی نقصان ہوا تھا۔ گزشتہ سونامی نے کم از کم ایک نیوکلئیر پاور پلانٹ کو بری طرح ڈیمیج کیا تھا جس سے محدود پیمانے پر تابکاری پھیلی تھی اور کئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

آج شام کے زلزلہ کے بعد زلزلہ سے متاثر علاقہ میں واقع اکتا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں کوئی بے ضابطگی نہیں دیکھی گئی۔

اس زلزلہ کی مزید تفصیلات ابھی سامنے آ رہی ہیں۔  مزید معلومات جلد ہی شامل کی جائیں گی۔

مزیدخبریں