لاس اینجلس وائلڈ فائر 24 انسانوں کی موت کی تصدیق

13 Jan, 2025 | 07:11 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے  کیلیفورنیا میں جھلس کرہونے والی  ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی۔ 

فائر فائٹرز آگ کے بریک کو صاف کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جیسے کیک وقت لگی کئی آگوں میں سے ایک جو لاس اینجلس کاؤنٹی میں پھٹ چکی ہے اسے  پیلیسیڈز فائر  Palisades Fire کہا جا رہا ہے۔ اس آگ کی تباہ کاری سے اب تک چوبیس ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ 

 لاس اینجلس، کیلیفورنیا، US، 12 جنوری 2025 کو مینڈیویل کینیئن میں جل رہی ہے۔ 

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے بتایا ہے کہ جنگل میں لگنے والی آگ سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  یہ آگ چند روز میں امریکی تاریخ کی سب سے تباہ کن قدرتی آفت بن چکی ہے جس نے ہزاروں گھر تباہ کر دیے اور دو لاکھ کے لگ بھگ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔
سانتا انا ہوائیں، ایک موسمی رجحان ہیں، یہ ہوائیں اس وقت لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کو  مزیدبھڑکانے میں مدد دے رہی ہیں اور اس کے مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں