ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی والے مذاکرات سے مخلص نہیں، خواجہ آصف

 پی ٹی آئی والے مذاکرات سے مخلص نہیں، خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں یہ جن کےپاس اختیارات سمجھتے ہیں پھر ان سے ہی بات کر لیں۔

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوڑیں مذاکرات مذاکرات کے اس ڈرامےکو، کیا اس ماحول میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ مذاکرات کےخلاف ہیں یہ خود مذاکرات کےخلاف ہیں۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ تو کہتے تھے کہ ہم سےبات نہیں کریں گے اب کیوں بات کر رہے ہیں یہ لوگ بتائیں نا کہ یہ مذاکرات کیلئے کیوں تیار ہو گئے ہیں ہم ان سے مذاکرات کر رہے ہیں اور یہ ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دے رہے ایوان کو چلانا ان کی بھی ذمہ داری ہے یہ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں تو ہمیں مذاکرات بھی روک دینے چاہیے اگریہ ہمیں مذاکرات کےلیے بےاختیار سمجھتے ہیں تو ان سے مذاکرات ہر گز نہیں کرنے چاہیے۔