لاہور کے لیے 27 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پر 15 جنوری کو  پہنچ جائیں گی

13 Jan, 2025 | 06:23 PM

سٹی42:لاہور کے لیے 27 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پر 15 جنوری کو  پہنچ جائیں گی.

الیکٹرک بسیں تخمینہ شدہ وقت سے 6روز قبل ہی پہنچ رہی ہیں،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کل کراچی پورٹ سے بسوں کی وصولی کےعمل کو مکمل کرائیں گے،لاہور کے لیے 27 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل مکمل کیاگیا۔چائنیہ سے 27 الیکٹرک بسوں کی خریداری کی گئی،کراچی سے سات روز میں بسیں لاہور پہنچیں گی۔
لاہور میں تقریب رونمائی کے بعد الیکٹرک بسوں کو شہر کے دو روٹس پر آپریشنل کردیا جائے گا۔ 

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان  نے کہا  کہ الیکٹرک بسوں کو 31 جنوری کو آپریشنل کرنے کی تیاری کررکھی ہے ۔ الیکٹرک بسوں کے لیے دو روٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔  کینال روڑ اور ریلوے اسٹیشن سے آر اے بازار کے روٹ پر ماحول دوست بسیں چلائی جائیں گی۔  الیکٹرک بسیں بارہ سال تک آپریشنل رہیں گی ،ایک بس کی لاگت 8 کروڑ 80 لاکھ  روپے ہے۔  فی الحال 2ارب 46 کروڑ لاگت  سے 27 بسیں چلیں گی۔ 

مزیدخبریں