ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کا مشن

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کا مشن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کا مشن, لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 34 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردیئے۔

  لاہور کے اے ایس آئی رضوان یوسف کو قوت سماعت سے محروم 02 سالہ بیٹے کے کوکلئیر امپلانٹ کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے جاری۔ٹریفک وارڈن زاہد محمود، ہیڈ کانسٹیبل صفدر اقبال، ڈرائیور کانسٹیبل گلزار احمد کو انکے بچوں کے علاج معالجے کے لیے اڑھائی لاکھ روپے فی کس جاری۔کانسٹیبل محمد عمران کو بیٹی کے قوت سماعت کے علاج کیلئے 01 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جاری۔سب انسپکٹر محمد بلال کو 01 سالہ بیٹے کے علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری۔ لاہور کے کانسٹیبل رفاقت علی کو بیٹے کے علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ 43 ہزار روپے دئیے گئے۔پی ایچ پی کے سب انسپکٹر حسنین عباس، حافظ آباد کے خاکروب محمد یاسین کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے 75 ہزار روپے فی کس جاری۔کانسٹیبل وحید نور، کانسٹیبل حفیظ اکرم، کانسٹیبل تکریم اکرم، سینٹری ورکر سلامت مسیح کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری۔ہیڈ کانسٹیبل عاطف بشیر، کانسٹیبل عبداللہ، اسسٹنٹ سپروائزر محمد عمران کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کی تعلیم، صحت و دیگر ویلفیئر کیلئے وسائل میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer