سپریم کورٹ ایک ٹائی ٹینک ہے اس کو آپ تبدیل نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

13 Jan, 2025 | 06:06 PM

سٹی 42: چیف جسٹس یحیی آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران کی ملاقات ہوئی ۔ 

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے ممبران سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، سپریم کورٹ کا ہر جج کیس کو اپنے انداز سے دیکھتا ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیری تنقید ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میرے چیف جسٹ بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا کہ حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکا، چیف جسٹس کا فیصلہ اتنی سرعت کے ساتھ ہوا کہ میں نے کچھ سوچا ہوا نہیں تھا ۔ 

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اصلاحات کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں، ہائیکورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ کے ماتحت ہے، براہ راست ہائیکورٹ کی اتھارٹی یا ماتحت عدلیہ میں مداخلت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک ٹائی ٹینک ہے اس کو آپ تبدیل نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کی سمت کو تںدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے ۔ 

مزیدخبریں