ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کا تیسرا دور 16 جنوری کو ہوگا۔ 

حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کا تیسرا دور 16 جنوری کو ہوگا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :  حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کا تیسرا دور 16 جنوری کو ہوگا۔ 

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا ،یہ مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوگا ،اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں ان کیمرہ ہوگا  ۔اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کرینگے

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کمیٹی ممبران کی درخواست پر مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا،مذاکراتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 16 جنوری کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا  اس سے قبل 15 جنوری دن ڈیڑھ بجے کا وقت طے ہوا تھا ۔

مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

واضح رہے اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ  اپوزیشن  اس  بار اپنے مطالبات تحریری صورت میں پیش کریں گے