ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صحافی ایمانوئل سرفراز انتقال کرگئے۔

سینئر صحافی ایمانوئل سرفراز انتقال کرگئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینئر صحافی اور ینگ مینز کرسچن ایسوسی ایشن (YMCA) پاکستان چیپٹر کے جنرل سیکرٹری ایمانوئل سرفراز پیر کی علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ایمانوئل سرفراز حال ہی میں وائی ایم سی اے پاکستان کے جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے اہل خانہ جنازے کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کریں گے۔
ایمانوئل سرفراز لاہور پریس کلب کے لائف ممبرتھے اور گورننگ باڈی کے عہد ے پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے تھے ۔ انہوں نے دی نیشن  میں  ایڈیٹر کوآرڈینیشن اورمیگزین ایڈیٹر  جبکہ  پاکستان میں گلف نیوز کے نامہ نگار کے طور پر بھی کام کیا۔وہ اکیڈمیا میگزین کے بانی ایڈیٹر تھے۔
ایمانوئل کا صحافتی کیریئر تین دہائیوں پر محیط تھا۔ وہ ساؤتھ ایشیا جرنلزم فیلوشپ (SAJP) کے ساتھ بھی وابستہ رہے  انہوں نے 2018 کے امریکی صدارتی انتخابات کو بھی  کور کیا۔
دی نیشن، ڈیلی ٹائمز، اکیڈمیا میگزین اور دیگر میڈیا اداروں  میں ان کے ساتھیوں نے مرحوم کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔لاہور پریس کلب نے بھی اپنے لائف ممبر کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے