علی ساہی :ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ڈائمنڈ لین پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے گرین لین کا آغاز کردیا گیا ۔
سی ٹی او اطہر وحید نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پرفیروزپورروڈ پر گرین لائن کا آغاز کردیا گیا ہے،گرین لین صرف موٹر سائیکل سواروں کے لئے مختص کی جائےگی،ایک فٹ اونچی دیوار بنا کر باقی روڈ سے علیحدہ کیا جارہا ہے،موٹر سائیکل سوار صرف ڈائمنڈ لین کے اندر ڈرائیو کریں گے،ڈائمنڈ لین کے علاوہ باقی روڈ صرف گاڑیوں کے لئے مختص ہوگا،فیروزپور روڈ کے بعد دیگر شاہراہوں پر ڈائمنڈ لین بنائی جائے گی،کلین اینڈ کلئیر،ڈائمنڈ لین اور روڈانجینئرنگ سے ٹریفک کو بہتر بنایا جائیگا