ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بین الاقوامی کاربن کریڈٹ پروگرام کا حصہ بننے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا بین الاقوامی کاربن کریڈٹ پروگرام کا حصہ بننے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : پنجاب حکومت  بین الاقوامی کاربن کریڈٹ پروگرام کا حصہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں 5 مقابات پر بڑی تعداد میں درخت لگانے کا منصوبہ بنالیا

پنجاب حکومت  نے  بین الاقوامی کاربن کریڈٹ پروگرام کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے  کاربن کریڈٹ کے ذریعے ملین ڈالرز کی عالمی سرمایہ کاری ہوگی ،کاربن ڈائیکسائیڈ، مختلف کیمیائی پیدا کرنیوالی عالمی کمپنیز سرمایہ کاری کریں گی،صوبے کے 5 مقامات پر بڑی تعداد میں درخت لگا ئے جائیں گے ۔سالڈ ویسٹ کے ذریعے میتھین گیس کو ذخیرہ کر کے کاربن کریڈٹ حاصل ہونگے
الیکٹرک بسوں اور بائیکس کے ذریعے بھی کاربن کریڈٹ کمائے جاسکیں گے،جون سے قبل پنجاب حکومت کاربن کریڈٹ کیل 10 پروگرام شروع کرے گی
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ، انڈسٹریلایزڈ ممالک کی جانب سے ماحولیات کو نقصان پہنچایا گیا، گرین ہاؤس گیسز کے اخراج سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے،ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کرنے پرکاربن اخراج کرنیوالی کمپنیاں بطور متبادل ڈالرز  جرمانہ ادا کریں گی ۔ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں مختلف پروجیکٹس سے  ماحول بہتر ہونا شروع ہوجائے گا

پنجاب حکومت ماحولیاتی اقدامات سے  حاصل ہونے والے کاربن کریڈیٹ اور جرمانوں کی رقم سے مزید فلاحی کام کرے گی جس سے ماحول میں بہتری اولین ترجیع ہو گی ۔