ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کے سمگلر انسپکٹر کی ضمانت کی درخواست خارج

Lahore High Court, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں ملوث پولیس انسپکٹر  مظہر اقبال کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی۔ اے این ایف نے ملزم انسپکٹر مظہر اقبال کو   احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا 

جسٹس محمد وحید  خان نے ملزم انسپکٹر مظہر اقبال کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی  ,ملزم پولیس انسپکٹر مظہر اقبال اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا  جبکہ اے این ایف کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر حماد اکبر ولانہ پیش ہوئے ۔

انسپکٹر مظہر اقبال کے وکیل نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف اے این ایف نے 2023 میں مقدمہ درج کیا ، رات تین بجے گاڑی سے ڈرون اور دس کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم موقع سے گرفتار نہیں ہوا ۔ شریک ملزم کے بیان کی روشنی میں پولیس انسپکٹر مظہر اقبال  کو مقدمہ میں ملوث کیاگیا۔ 

اے این ایف کے سپیشل پراسیکیوٹر حماد اکبر ولانہ نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اس لئے بھی ضمانت کا مستحق نہین کہ وہ  پہلی درخواست  ضمانت خارج ہونے کے بعد چودہ  ماہ تک مفرور رہا ۔  ملزم پولیس انسپکٹر پر منشیات  سمگلنگ سمیت چودہ مقدمات ہیں۔ ملزم انسپکٹر مظہر اقبال ملازمت سے برطرف بھی رہا ، تنزلی بھی ہوئی ، پھر بحال ہوگیا ۔

ملزم  اپنے غیر معمولی اثرو رسوخ س کے ذریعہ سے منشیات یونٹ کا سربراہ بھی تعینات رہا ۔  ٹرائل کورٹ نے پیش نہ ہونے پر ملزم کو اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے ، عدالت نے فریقین کے وکلاء دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر فیصلہ دینا تھا، اس دوران ہی ملزم مظہر اقبال نے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے درخواست  واپس لیے جانے کی بنا پر خارج کردی۔