ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئر ڈرافٹنگ؛ کھلاڑیوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئر ڈرافٹنگ؛ کھلاڑیوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئر ڈرافٹنگ، پلاٹینیم کیٹگری کی پہلی پک میں لاہور قلندر نے ڈیریل میچل کا انتخاب کیا، کراچی نے پلاٹینیم کیٹگری کی اپنی پہلی پک میں ڈیوڈ وارنر کو منتخب کر لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینیم کیٹگری میں ٹام کھولر کیڈمور کا انتخاب کیا، پشاور زلمی نے پلاٹینیم کیٹگری میں رائٹ ٹو میچ کر کے ٹام کھولر کیڈمور کو لے لیا، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو مارک چپمین دے دیا،ملتان سلطان نے پلاٹینیم کیٹگری میں مارک بریسول کا انتخاب کر لیا،اسلام آباد نے پلاٹینیم کیٹگری میں ماتھو شارٹ کو خرید لیا،پلاٹینیم کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے فہیم اشرف کو خرید لیا،کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں ایڈم ملین کو خرید لیا،کوئٹہ گلیڈی نے اپنی پلاٹینیم کیٹگری کی تیاری پک میں فن ایلن کو خرید لیا۔
کراچی کنگز نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے پلاٹینیم کیٹگری میں عباس آفریدی کو منتخب کر لیا،ڈائمنڈ کیٹگری میں اسلام آباد نے جیسن ہولڈر کو منتخب کر لیا،ڈائمنڈ کیٹگری کیلئے کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کا انتخاب کیا،لاہور قلندر زنے ڈائمنڈ کیٹگری میں خوشل پریرا کو منتخب کیا،پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹگری میں فاسٹ بولر محمد علی کو منتخب کر لیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹگری میں بین ڈوریشس کو خرید لیا۔
کراچی کنگز نے گولڈ کیٹگری میں عامر جمال کو ٹیم کا حصہ بنا لیا،ملتان سلطان نے گولڈ کیٹگری کی دوسری پک میں کامران غلام کو منتخب کر لیا۔
پشاور زلمی نے گولڈ کیٹگری میں بنگلادیش کے ناہید رعنا کو ٹیم کا حصہ بنا لیا،پشاور زلمی نے گولڈ کیٹگری کی دوسری پک میں حسین طلعت کو شامل کر لیا۔

پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 150 سے 200 ہزار ڈالرملیں گے، ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو70 سے 80 ہزار ڈالرملیں گے، گولڈ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 50 سے 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔
سلور کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو30 سے 40 ہزار ڈالرملیں گے، ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو10 سے 15 ہزار ڈالرملیں گے، فرنچائزکی جانب سےیہ بجٹ جاری کیاگیا،کچھ کھلاڑی زیادہ پیسوں پرآئےہیں۔