راودلشاد:مستحق اور نادار افراد کو3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کےلئے سکیم لانےکا اعلان، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زہرہ ہومز ، مسکن راوی کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زہرہ ہومز ، مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا زہرہ ہومز، مسکن راوی کا دورہ، تفصیلی معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو زہرہ ہومز ، مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی 100 مکانات تعمیر کیے گئے ،زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے،زہرہ ہومز میں دو بیڈروم،ایک باورچی خانہ،ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے۔
زہرہ ہومز کو ترین ای پی ایس سمارٹ پینل ٹیکنالوجی سے زلزلے سے محفوظ پائیدار بنایا گیا، مسکنِ راوی کا ہر گھر 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم سے چلایا جائے گا،آر او پلانٹ، ایک سکول، کھیل کے میدان، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولیات دستیاب ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مسکنِ راوی ہاؤسنگ سکیم روڈا اور ای پی ایس سولوشنز پاکستان کی مشترکہ کاوش ہے،تقریب میں صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی خدمات اور پراجیکٹس پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی، صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔