تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

13 Jan, 2025 | 04:03 PM

سٹی 42 : سردی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ۔ 

 موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبہ بھرمیں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم سردی کی شدت کے پیش نظر سکولز کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے بیان جاری کیا ہے کہ پنجاب بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کردی گئی ہے، آج سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

 محکمہ تعلیم کے مطابق سردی کی حالیہ لہرکودیکھتے ہوئےاوقات کارتبدیل کر دیئےگئےہیں، آج سےاسکولوں کے اوقات کار صبح9  سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے،محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے، خصوصی بچوں کےتعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت 15 فروری تک رہے گی۔

دوسری جانب بچے چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اپنے اسکول آ کر بہت خوش نظر آئے، اسکول آنے والے بچے کا کہنا تھا کہ انہوں نے سردی کی چھٹیاں خوب گھوم پھر کر گزاریں۔ ساتھ ہی اساتذہ نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو سردی کی شدت سے بچانے کے لئے گرم کپڑوں کا استعمال کروائیں۔

مزیدخبریں