لاہور ہائیکورٹ کی منشیات کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج

13 Jan, 2025 | 03:58 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی ،پولیس نے اشتہاری ملزم کو چیف جسٹس کے کمرہ سے حراست میں لے لیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ملزم اللہ وسایا اپنے وکیل پیر رفاقت حسین چشتی کے ہمراہ پیش ہوا ، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف تھانہ سول لائن فیصل آباد میں منشیات کا مقدمہ درج ہوا ، ملزم کمالیہ کا رہائشی ہے ، مقدمہ کے متعلق چالان کے متعلق ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے بارے آگاہی نہیں ہوئی ، جس کی وجہ سے ٹرائل کورٹ نے اشتہاری قرار دیدیا ،چیف جسٹس نے ملزم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کچھ دن پہلے پولیس ملزم کے گھر گئی تو آپ ادھر آگئے ، چار سال پہلے کیا نہیں گئی تھی ، ملزم کو پولیس کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے ، عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی ۔


 

مزیدخبریں